ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:سنیچر 16ستمبر کی صبح ہسکام دفتر میں گاہکوں کے ساتھ میٹنگ : مسائل وشکایات حل کرنے کا بہترین موقع

بھٹکل:سنیچر 16ستمبر کی صبح ہسکام دفتر میں گاہکوں کے ساتھ میٹنگ : مسائل وشکایات حل کرنے کا بہترین موقع

Fri, 15 Sep 2017 20:24:51    S.O. News Service

بھٹکل:15/ستمبر (ایس اؤنیوز)محکمہ ہیسکام کے زیر اہتمام 16ستمبر سنیچر کی صبح 30-10بجے سے 00-01بجے تک ’’بجلی عدالت‘‘ اور سہ پہر 00-03بجے سے شام 30-05بجے تک ’’گاہکوں سے گفتگو‘‘ نامی پروگرام منعقد کئے جانے کی معاون انجنئیر منجوناتھ نائک نے پریس ریلیز کے ذریعے جانکاری دی ہے۔

بھٹکل تعلقہ کے تمام ہسکام گاہکوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ دونوں میٹنگوں میں شریک ہوکر ہسکام اور بجلی سے متعلق مسائل ، شکایات وغیرہ کو پیش کرتے ہوئے حل حاصل کریں۔ بجلی اور ہیسکام کو لے کر جس کسی کو شکایت وغیرہ ہے وہ میٹنگ میں شرکت کے لئے جائیں تو متعلقہ مسئلے کے متعلق اپنے پاس موجود دستاویزات، ثبوت وغیرہ لے کر جائیں تاکہ مسئلہ کا حل کسی حتمی انجام کو پہنچے ،خالی ہاتھ جائیں گے تو اکثر بات وہیں کی وہیں رہ جاتی ہے۔


Share: